فن و فنکار

شاہ رخ خان کے گانے ’ زندہ بندہ‘ کا سوشل میڈیا پر راج

ممبئی (آئی پی ایس)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان ‘ کے گانے نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے۔

میگا سٹار شاہ رخ خان کا ’ زندہ بندہ‘ نے ریلیز کیساتھ ہی نئی تاریخ رقم کردی ۔ ’ زندہ بندہ‘ 24 گھنٹے میں یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا بن گیا۔ یو ٹیوب کی عالمی ٹرینڈز کی لسٹ میں ’ زندہ بندہ‘ نمبر ون پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

شاہ رخ خان کے گانے نے سوشل میڈیا پر مقبولیت میں کورین بینڈ بی ٹی ایس اور گلوکارہ شکیرا کے مقبول ترین گانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’زندہ بندہ ‘ کو اب تک یوٹیوب پر 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ افراد لائیک کرچکے ہیں۔

فلم ’جوان ‘ کے گانے ’ زندہ بندہ‘ میں شاہ رخ خا ن نے ایک ہزار خواتین پرفارمرز کے ساتھ ڈانس کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker