اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر آئی جی اور ڈی جی امیگریشن سے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، ڈاکٹر شیریں مزاری اپنے وکیل بیرسٹر احسن جمال پیرزادہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں ترمیم کر دی ہے؟، اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی، ترمیم بھی کر دی ہے اور اضافی دستاویزات بھی لگا دی ہیں۔
بیرسٹر احسن جمال پیرزادہ نے کہا کہ آج کل جو قانون پاس ہو رہے ہیں بہت افسوسناک ہے، لگتا ہے ہماری ضمانت کی درخواستیں بھی آپ کے پاس آئیں گی، اس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مسکراتے ہوئے ریمارکس د ئیےکہ ہماری بھی نہ آ جائیں۔
بعدازاں عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اگست تک جواب طلب کر لیا۔