اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ن لیگی رہنما طلال چودھری کی 5 سالہ نااہلی کی مدت ختم ہو گئی

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی نااہلی کی 5 سالہ مدت آج ختم ہو گئی ہے۔

ن لیگی رہنما طلال چودھری کو سپریم کورٹ نے 2 اگست 2018ء کو توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔

اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی ایک عوامی جلسے سے تقریر پر نوٹس لیا تھا، طلال چودھری نے 2018ء میں فیصل آباد جلسے میں آمریت کو قانونی سہارا فراہم کرنے والے ججز پر تنقید کی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں طلال چودھری کی نااہلی کی مدت ختم ہونے پر کہا کہ طلال بھائی کو سپریم کورٹ سے 5 سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارکباد، نوازشریف اور جماعت سے نظریاتی وابستگی، وفا اور محبت پر 5 سال نااہلی کی سزا بھگتی جو آج ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلال چودھری تو 5 سال بعد اہل ہوگئے لیکن انہیں ناحق سزا دینے والے عوام اور تاریخ کی نظر میں تاحیات نا اہل ہو چکے ہیں، آج طلال چودھری اپنے ضمیر ہی نہیں بلکہ وقت اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker