اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لیبیا : یورپ جانے کے خواہشمند 385 پاکستانی بازیاب

لاہور (آئی پی ایس)لیبیا میں انسانی سمگلروں کے گوداموں پر چھاپوں میں یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے385 پاکستانیوں کو بازیاب کروالیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھاپے مشرقی لیبیا میں انسانی سمگلرز کے ٹھکانوں پر مارے گئے جہاں پاکستانیوں کو چھپایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بازیاب افراد میں بچے بھی شامل ہیں، تمام افراد کو پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی شہری غیرقانونی طور پر یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے جہاں انہیں سمگلروں نے اپنی حراست میں لیکر رہائی کے بدلے تاوان مانگا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker