اسلام آباد(آئی پی ایس)گھریلو ملازمہ رضوانہ پر مبینہ تشدد کے خلاف ازخود نوٹس لینے کیلئے سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں درخواست دائر کر دی گئی۔
گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کیس پر ازخود نوٹس کی درخواست رانا نعمان نامی شہری نے مدثر چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس معاملے پر از خود نوٹس لے۔
درخواست کے متن کے مطابق سول جج کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا، تشدد سے گھریلو ملازمہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے، سول جج کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے۔