لاہور (آئی پی ایس) لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایف سی کالج کے قریب تیز رفتار کار کی سائیکل اور موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت معیز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
گاڑی میں سوار تین افراد سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، ریسکیو کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آ غاز کردیا گیا ہے۔