تازہ ترینپاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ جے آئی ٹی طلب

اہور: (نیوزڈیسک)جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دوبارہ طلب کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو 4 اگست کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈ سمیت تمام نامزد مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چِیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے، وہ اب تک صرف ایک مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے ممبران کو دھمکانے پر سربراہ تحریک انصاف کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں رپٹ درج ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker