فن و فنکار

امریکی گلوکارہ کارڈی بی نے ڈرنک پھینکنے والے مداح پر مائیک دے مارا

لاس ویگس(آئی پی ایس) معروف امریکی ریپر کارڈی بی نے اپنے کنسرٹ کے دوران اُن پر ڈرنک پھینکنے والے شخص کو مائیک دے مارا۔

سوشل میڈیا پر کارڈی بی کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران اسٹیج کے قریب موجود ایک شخص نے پرفارمنس کرتی گلوکارہ پر ڈرنک پھینک دیا۔

مداح کی اس حرکت پر فوری جواب دیتے ہوئے کارڈی بی نے بھی پلٹ کر مذکورہ شخص پر اپنا مائیک دے مارا۔

تاہم گلوکاری کی ٹیم اور اسٹیج پر موجود دیگر ارکان نے پبلک میں جاکر اس شخص کو پکڑا اور کنسرٹ سے باہر نکال دیا۔ اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کئے جارہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker