اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا14 سالہ بچی پر تشدد کا نوٹس : نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے رپورٹ طلب

اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سال کی بچی رضوانہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بچی کے علاج کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کون ہے اسے خاطر میں نہ لایا جائے، انصاف کی فراہمی اور قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ظالم اور قانون شکن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرہ ایسی اندھیرنگری اور ظلم وجبر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker