کراچی (آئی پی ایس) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج سندھ کے مختلف شہروں سکھر، گھوٹکی، کندھ کوٹ، کشمور اور جیکب آباد کا دورہ کریں گے۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ گھوٹکی اور کشمور اضلاع کے کچے میں قائم پولیس چوکیوں کا معائنہ کریں گے اور کچے میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ گڈو بیراج پر سیلابی صورت حال کا جائزہ بھی لیں گے اور زیرِ تعمیر گھوٹکی کشمور پل کے کام کا جائزہ بھی لیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایس ایس پی کشمور کے آفس میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ دوپہر دو بجے دوپہر کندھ کوٹ پہنچیں گے جہاں وہ رکن سندھ اسمبلی میر عابد خان سندرانی کے چچا کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ ایم پی اے اسلم ابڑو سے ان کے بھائی اور بھتیجے کے قتل پر تعزیت بھی کریں گے۔