لاہور (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، وزیراعظم کو منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔
تقریب میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا و دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔