کولمبو( آئی پی ایس) لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کولمبو اسٹرائیکرز بابراعظم کی جگہ نروشن ڈکویلا کو ٹیم کا نیا کپتان نامزد کرنے پر فینز حیران رہ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لنکن پریمئیر لیگ کی فرنچائز کولمبو اسٹرائیکرز نے فینز کیلئے کپتان کے نام کا اعلان کیا، جس کے بعد بابراعظم کے مداحوں نے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کی جانب سے وسیع تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
قبل ازیں کولمبو اسٹرائیکرز کی ٹیم نے 11 جون کو ہونے والے ڈرافٹ میں بابراعظم کو براہ راست ٹیم کا حصہ بنایا تھا، جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ ٹیم کی قیادت بابر کے سپرد ہوگی تاہم فرنچائز نے نروشن ڈکویلا کپتان نامزد کیا۔
کولمبو اسٹرائیکرز کی فرنچائز میں بابراعظم، امام الحق کے علاوہ نسیم شاہ، وہاب ریاض، افتخار احمد اور محمد نواز کو کولمبو اسٹرائیکرز کے سکواڈ میں شامل ہیں۔