فن و فنکار

شوہر جلد ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے، مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ کا انکشاف

نئی دہلی (آئی پی ایس) سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر جلد ہی اداکاری کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساکشی دھونی نے کہا کہ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد مہندرا سنگھ دھونی اداکاری کی دنیا میں جلد قدم رکھیں گے، وہ کیمرے سے نہیں شرماتے اگر ان کے مطابق فلم ہوئی تو ضرور کریں گے۔

ساکشی نے کہا کہ دھونی ایکشن فلمیں کرتے ہوئے اچھے لگیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ ایکشن میں رہتے ہیں۔

دھونی اہلیہ کی جانب سے پریس کانفرنس پروڈکشن ہاؤس کی پروموشن کیلئے رکھی گئی تھی، سابق کرکٹر نے سال 2019 میں دھونی انٹرٹینمنٹ کے نام سے سنگ بنیاد رکھا تھا۔

ان کی پروڈکشن میں بنائی فلموں میں Roar of the Lion، The Hidden Hindu اور Blaze شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایم ایس دھونی واحد کپتان ہیں جنہوں نے تین آئی سی سی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں جیتی ہیں جن میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی20 ورلڈکپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker