اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جی ایچ کیو حملہ کیس : شہریار خان آفریدی کی ضمانت منظور

راولپنڈی (آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر شہریار خان آفریدی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔

جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس صفدر سلیم شاہد پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی کی ضمانت منظور کی۔

ملزمان شہریار آفریدی، عصمت اللہ خان اور نازیہ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی گئی، ملزمان کی طرف سے سردار عبدالرازق خان، سید ذوالفقار عباس نقوی، شیر افضل، رضوان اعوان اور سجاد عباسی پیش ہوئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker