اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

انتخابی اصلاحات بل وفاقی حکومت نے منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھجوا دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) انتخابی اصلاحات بل مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے صدر مملکت کودستخط کیلئے بھجوا دیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات بل سے متعلق صدر کو پیغام دیا ہے کہ مشترکہ اجلاس سے منظور کردہ شکل میں مسودہ پر فوری دستخط کئے جائیں تاکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن سکے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات بل میں حکومت و اپوزیشن اور اتحادیوں کی مشاورت سے ترامیم تجویز کی گئی ہیں، انتخابی اصلاحات بل سے آئندہ انتخابات کو شفاف اور نتائج کو بلاتاخیر لانے میں مدد ملے گی۔

پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہےکہ صدر مملکت بل پر غور کے بعد دستخط کردیں تو فوری طور پر ایکٹ آف پارلیمنٹ نافذ العمل ہوگا، صدر مملکت نے دستخط نہ کئے تو انتخابی اصلاحات بل 14 دنوں میں ازخود نافذ العمل ہوگا، صدر نے آخری روز تک دستخط نہ کئے تو انتخابی اصلاحات بل 9 اگست کو ازخود نافذ العمل ہوجائیگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker