
سپر اوور میں ہرارے ہریکینز نے اسمپ آرمی کو ہرادیا
ہرارے (26 جولائی 2023) زیم ایفرو ٹی 10 میں ہرارے ہریکینز نے کیپ ٹاؤن سمپ آرمی کے خلاف میچ سخت مقابلے کے بعد سپر اوور میں جیت لیا ۔ آخری اوور میں ہریکینز کےایس سری سانتھ نے میچ کو سپراوور میں پہچادیا تھا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہرارے ہریکینز نے اچھا آغاز نہیں کیا رابن اتھپا (0) اور ریجس چکابا (0) پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوئے جبکہ ایون لیوس (3) تیسرے اوور میں شیلڈن کوٹریل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
فیریرا نے جلد ہی اپنی نصف سنچری مکمل کی اور انہیں اننگز کے دوسرے ہاف میں لیوک جونگوے کا ساتھ ملا۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت قائم کی جس میں فریرا نے زیادہ تر بیٹنگ کی انہوں نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 33 گیندوں پر 8 چھکے اور 6 چوکے لگائے جس کے سبب ان کی ٹیم اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 تک لے جانے میں کامیاب رہی۔
جواب میں اسمپ آرمی کے بلے بازوں رحمان اللہ گرباز اور تاڈیواناشے مارومانی نے اچھا آغاز کیا انہوں نے 32 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔ دونوں بلے باز ٹورنامنٹ میں اچھی فارم میں رہے ہیں مارومانی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد گرباز اور بھانوکا راجا پاکسے نے ذمہ داری سنبھالی۔
آخری اوور میں شان ولیمز شاندار فیلڈنگ کی بدولت رن آؤٹ ہوگئے ۔ سری سانتھ نے کھیل جاری رکھا تاہم وہ میچ کو سپر اوور تک لے گئے کیونکہ آخری بال کے بعد اسکور برابر ہوگیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں سری سانتھ کا یہ پہلا میچ تھا۔
سپر اوور اسمپ آرمی نے ہریکینز کو جیت کے لئے 8 رنز کا ہدف دیا۔ ڈونووان فریرا اور محمد نبی نے ہریکینز کی جانب سے یہ چلینج قبول کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔