
آصف علی کی چھکوں کی ہیٹ ٹرک کا قلندرز کی جیت نمایاں کردار
ہرارے (26 جولائی 2023) ڈربن قلندرز نے ہرارے اسپورٹس کلب میں زیم افرو ٹی 10 کے افتتاحی ایڈیشن کے ایک اور میچ میں جوبرگ بفیلوز کو 2 رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ ان کی جیت میں نمایاں کردار پاکستانی کھلاڑی آصف علی کا رہا جنہوں نے 10 گیندوں پر ناقابل شسکت 31 رنز بنائے جس میں چھکوں کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈربن قلندرز نے اچھا آغاز کیا اور ٹم سیفرٹ نے جوبرگ بفیلوز بالرز کی بھرپور پٹائی کی۔ سیفرٹ نے قلندرز کو 50 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں مدد کی وہ 20 گیندوں پر 46 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ آندرے فلیچر نے بھی برتری حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد کریگ اروین (30*) اور آصف علی کی جوڑی نے ذمہ داری سنبھالی۔
اس جوڑی نے ٹیم کو 63 رنز کی مضبوط شراکت فراہم کی جس قلندرز کو اننگز کے آخری مرحلے میں بڑا حوصلہ ملا۔ آصف علی نے چھکوں کی ہیٹ ٹرک سے اننگز کا اختتام کیا جس کی بدولت قلندرز نے مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ آصف نے 10 گیندوں پر ناقابل شکست 31 رنز بنائے جس میں 4 چھکے بھی شامل تھے۔
جواب میں بفیلوز ا آغاز سست رہا اور انہوں نے اپنے اوپنرز کو جلد ہی کھو دیا۔ ملٹن شمبا کو محمد عامر نے 9 اور ول سمیڈ کو 7 رنز پر ٹینڈائی چتارا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد محمد حفیظ اور یوسف پٹھان کی جوڑی کھیلنے آئی ر تجربہ کار بلے بازوں نے ٹیم کو اننگز کو مضبوط کیا۔
انہوں نے 34 رنز کی شراکت قائم کی جس کے سبب بفیلوز نے 50 رنز کا ہندسہ عبور کیا یوں لگ رہا تھا کہ وہ یہ میچ آسانی سے جیت لیں گے تاہم 13 گیندوں پر 30 رنز بنانے والے کپتان حفیظ چھٹے اوور میں آؤٹ ہونے والے اگلے کھلاڑی تھے۔
بفیلوز کو آخری اوور میں جیت کے لئے 21 رنز کی ضرورت تھی۔ رحیم نے آخری اوور میں 4 چوکے لگائے تاہم بفیلوز 2 رنز سے شکست کھاگئی۔