کھیل

پاکستانی اعظم خان پھر چھاگئے، تیسرے میچ میں 19 گیندوں پر 26 رنز بناڈالے

برامپٹن (26 جولائی 2023) گلوبل ٹی 20 کینیڈا میں پاکستانی کھلاڑی اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کا تسلسل جاری ہے اور انہوں نے اپنی تیسرے میچ میں صرف 19 گیندیں کھیل کر 26 رنز بنادیئے ۔ جس کے سبب میسیساگا پینتھرز اپنی حریف مانٹریال ٹائیگرز کو 141 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔
مونٹریال ٹائیگرز نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد میچ کے ابتدائی دو اوورز اوپنرز ٹام کوپر (1) اور کرس گیل (1) کو آؤٹ کرکے میسیساگا پینتھرز کو مشکل میں ڈال دیا۔ تاہم اعظم خان (26) اور نونیت دھالیوال (46) نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر پینتھرز کی اننگز کو مستحکم کیا لیکن ان دونوں کے جانے کے بعد ٹیم ایک بار پھر رنز بنانے کے لیے جدوجہد کرتی رہی اور اپنے کپتان شعیب ملک کی ایک وکٹ بھی گنوا بیٹھی جو صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
میسی ساگا پینتھرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔
141 رنز کے تعاقب مانٹریال ٹائیگرز نے اپنی اننگز کے دوسرے اوور میں محمد وسیم (4) کو کھو دیا لیکن آنے والے بلے باز شکیب الحسن (36) نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پانچ اوورز میں 50 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں مدد دی۔ شکیب کے جانے کے بعد لیان نے اننگز کو آگے بڑھایا اور ناقابل شکست 64 رنز بنائے جبکہ شیرفین ردرفورڈ نے 27 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 15.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر فتح دلائی۔
دن کے دوسرے میچ میں سرے جیگوارز نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بریمپٹن وولوز کو 7.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز تک محدود کردیا جس کے بعد بارش کے سبب کھیل کو قبل از وقت ختم کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker