اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر کراچی روانہ ہو گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیر اعظم شہباز شریف آج اہم دورے پر کراچی کے لئے روانہ ہوگئے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی پیر صدر الدین راشدی سے ملاقات کا امکان ہے اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد شاہ، گورنر اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم کراچی کے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کریں گے، ان کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker