
زیم ایفرو ٹی 10 نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مفید ثابت ہوگا، عرفان پٹھان
ہرارے: کرکٹ لیجنڈز عرفان پٹھان زیم ایفرو ٹی 10 کے جاری افتتاحی ایڈیشن کے دوران اچھی فارم میں ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن کی قیادت میں ہرارے ہریکینز کی نمائندگی کرتے ہوئے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
فرنچائز اور وائٹ بال کرکٹ کے حوالے تجربہ رکھنے عرفان نے ٹورنامنٹ بارے بات کرتے ہوئے اسے زمبابوے کے لئے اہم ٹورنامنٹ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ (زیم ایفرو ٹی 10) زمبابوے کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہے مجھے زمبابوے آنا پسند ہے۔ یہ کھیلنے کے لئے میرے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے کیونکہ یہاں اپنے ملک کے لئے کھیلتے ہوئے میری کچھ اچھی یادیں ہیں۔ جب میں لوگوں کے ارد گرد خوشی دیکھتا ہوں. مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔
تجربہ کار عرفان نے یہ بھی بتایا کہ زیم ایفرو ٹی 10 جیسے ٹورنامنٹ سے زمبابوے کرکٹ خاندان کے نوجوان کھلاڑیوں کو کس طرح فائدہ ہوگا۔
آخر میں عرفان پٹھان نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی ٹی 10 نہیں کھیلا اس لئے یہ میرے لئے ایک چیلنج ہے۔ لیکن آپ کو اس فارمیٹ میں بے خوف ہونے کی ضرورت ہے، جیسے اعتبار سے بے خوف ہیں کہ اگر آپ بڑے چھکے لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہو جاتے ہیں اور آپ دو میچوں میں اسی طرح آؤٹ ہو جاتے ہیں،.
یاد رہے کہ عرفان 19 برس کی عمر میں بھارتی ٹیم میں شامل ہوئے تھے اور بہت جلد ان کا موازنہ لیجنڈری وسیم اکرم سے کیا جانے لگا تھا۔