اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بارشیں ،پارٹی وزراء اپنے حلقوں میں پہنچیں، آصف زرداری کی ہدایت

دبئی ( آئی پی ایس)سابق صدر آصف علی زرداری نے حالیہ بارش کے پیش نظر پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزراء کو اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک بیان میں آصف علی زرداری نے سندھ سمیت پورے ملک میں شدید بارشوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بلدیاتی چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلر اپنا کردار ادا کریں۔

آصف زرداری نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سندھ میں زراعت کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے، بارشوں کی وجہ سے کھجور اور آم کے باغات تباہ ہوگئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker