
ہرارے ( آئی پی ایس) ہرارے ہریکینز نے زیم ایفرو ٹی 10 کے افتتاحی ایڈیشن میں جوبرگ بفیلوز کو 2 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
ہرارے ہریکینز کی بیٹنگ کا آغاز اچھا ہوا اور اوپنر ایون لیوس اور رابن اتھپا نے صرف 3 اوورز میں 28 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس کے بعد ریگس چکابوا نے 4 اور ڈونووان فریرا نے 4 گیندوں پر 11 رنز بنائے اور پویلین واپس چلے گئے۔
آدھے سفر میں ہریکینز کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 50 تھا۔ اس موقع پر اتھپا اور کپتان ایون مورگن نے 27 رنز کی شراکت قائم کی۔ ساتویں اوور میں اتھپا کو محمد حفیظ نے 31 اور نور احمد نے اگلے اوور میں محمد نبی کو 2 رنز پر آؤٹ کیا۔
عرفان پٹھان نے دو بڑے شارٹ کے ذریعے ہریکینز کا سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز تک پہنچادیا۔وقفے کے بعد بفیلوز کی باری تھی کہ وہ کچھ بڑے شارٹ کھیلیں لیکن ان کا آغاز سست رہا اور ملٹن شومبا (0) اور ٹام بینٹن (5) پہلے دو اوورز میں آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد ول سمیڈ اور یوسف پٹھان آئے اور اور ان دونوں نے سب سے پہلے دباؤ کو برداشت کیا۔آخری اوور میں بوپارا اور میتھیو کیمپبیل نے محمد نبی کا جارحانہ انداز میں مقابلہ کیا تاہم وہ مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکے اور 2 رنز سے ہارگئے۔