کھیل

زیم ایفرو ٹی 10 میں ڈربن قلندرز کی تیسری فتح

زیم ایفرو ٹی 10 میں ڈربن قلندرز کی تیسری فتح

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں ڈربن قلندرز نے بلاوایو بریوز کو 25 رنز سے شکست دیدی۔ قلندرز کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم سیفرٹ نے سب سے زیادہ 44 بنائے۔ ڈربن قلندرز نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا اور حضرت اللہ زازئی اور ٹم سیفرٹ نے نسبتا آسانی کے ساتھ رنز بنانے شروع کئے اور بلاوایو بریوز کے بالرز کو شدید دباؤ میں آئے۔ اوپنرز نے 50 رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔ سیفرٹ نے 14 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے چار چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔ وہ ڈربن قلندرز کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے اس کے بعد زازئی21 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔ نویں اوور میں 117 رنز کے اسکور پر فلیچر 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد نک ویلچ (2) اور کریگ ایروین (12) نے چند تیز رنز بنا کر قلندرز کو مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔جواب میں براویز کی ٹیم ڈربن قلندرز کا بالرز کا مقابلہ نہیں کرسکی اور اسے ابتداء میں ہی نقصان اٹھانا پڑا بین میکڈرموٹ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ریان برل (11) اور تھیسارا پریرا (0) بھی ان کے پیچھے چل دیئے تمام وکٹیں بریڈ ایونز کے حصے میں آئیں۔بریوز کی ٹیم 6 اوورز کے بعد 53/3 کے اسکور کے ساتھ دباؤ میں تھی۔ باقی کھلاڑی بھی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور ٹیم مقررہ اووز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناسکی اور یہ یوں میچ ڈربن قلندرز کے نام رہا ۔ جس کی اس ٹورنامنٹ میں یہ تیسری فتح ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker