
زیم ایفرو ٹی 10 میں محمد حفیظ کی ایک اور شاندار بیٹنگ
ہرارے اسپورٹس کلب میں کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ا سیمپ آرمی نے پہلے شاندار باؤلنگ کی اور پھر بیٹنگ کرتے ہوئے جوبرگ بفیلوز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اس وقت کھیل کی 14 گیندیں باقی تھیں۔ دن کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جوبرگ بفیلوز کا آغاز خراب رہا اور پہلی گیند پر ول سمیڈ صفر پر آوٹ ہوگئے اس کے بعد ٹام بینٹن اور ملٹن شومبا (14) کے درمیان 20 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ بفیلوز نے مشفق الرحیم (16) اور محمد حفیظ (23) کی شراکت کی بدولت مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔جواب میں اسمپ آرمی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہیں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں چھٹے اوور میں مارومانی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ تاہم مارومانی آخر تک میدان میں نہ ٹک سکے اور ساتویں اوور میں 54 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔