کھیل

محمد حفیظ کی تباہ کن باؤلنگ نے براویز کی گاڑی پٹڑی سے اتاردی

محمد حفیظ کی تباہ کن باؤلنگ نے براویز کی گاڑی پٹڑی سے اتاردی

ہرارے (23 جولائی 2023) زمبابوے میں زیم ایفرو ٹی 10 میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارگردگی کا تسلسلہ برقرار ہے۔ تازہ میچ پروفیسرصاحب کے نام رہا۔ جس کے سبب جوہانسبرگ بفیلوز نے اپنی افتتاحی میں کامیابی حاصل کی۔ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے دو اوورز میں صرف 4 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ انتہائی تجربہ کار حفیظ نے پہلے اوور میں تھیسارا پریرا اور تیمسین ماروما کو پویلین بھیجا ۔ دونوں کھلاڑی کوئی رن نہ بناسکے۔ یہ محمد حفیظ کا پہلا اوور تھا جس میں انہوں بغیر کوئی رن دیئے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی تباہ کن بولنگ دوسرے اوور میں بھی جاری جس میں انہوں نے برل (16)، ٹائمل ملز (0) اور تننوروا مکونی (0) کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا ۔ بفیلوز نے یہ میچ سخت مقابلے کے بعد 10 رنز سے جیتا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker