کھیل

چین ، ہانگ چو ایشین گیمز میں رجسڑڈ کھلاڑیوں کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم

چین، ہانگ چو ایشین گیمز میں رجسڑڈ کھلاڑیوں کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ قائم

11 گیمز میں 300 سے زائد رجسٹرڈ کھلاڑی ہیں، ر پورٹ

بیجنگ ()
ہانگ چو ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کی اطلاع کے مطابق ہانگ چو ایشین گیمز کے لیے مقابلے کی رجسٹریشن ختم ہو چکی ہے۔ اولمپک کونسل آف ایشیا میں شریک 45 ممالک یا علاقوں کی اولمپک کمیٹیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، اور کھلاڑیوں کی تعداد 12,500 سے زیادہ ہو چکی ہے جو کہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
چین ، تھائی لینڈ ، جاپان ، جنوبی کوریا ، بھارت اور ہانگ کانگ چائنہ سمیت چھ وفود کے 600 سے زائد کھلاڑیوں نے اس حوالے سے رجسٹریشن کروائی ۔ سب سے زیادہ رجسٹرڈ گیم ٹریک اینڈ فیلڈ ہے جس میں 43 وفود نے رجسٹریشن کراوئی۔ باکسنگ، سوئمنگ ،شوٹنگ، ویٹ لفٹنگ، ای سپورٹس اور دیگر 11 گیمز میں 30 سے ​​زائد وفود رجسٹر ہوئے، اور فٹ بال میں سب سے زیادہ کھلاڑی رجسٹر ہوئے ۔ ٹریک اینڈ فیلڈ، سوئمنگ اور فینسنگ سمیت 11 گیمز میں 300 سے زائد رجسٹرڈ کھلاڑی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker