![](https://ips.media/wp-content/uploads/2023/07/23-6.jpg)
میرپور (آئی پی ایس)بنگلہ دیش اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ ڈرامائی طور پر برابر ہوگیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فرزانہ حق کی پہلی ون ڈے سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے جبکہ سیریز جیتنے کے لئے 226 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کی ٹیم 49.3 اوور میں 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
میچ کا مقررہ وقت گزر جانے کے باعث کوئی سپر اوور نہیں ہوسکا اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرافی بانٹنی پڑی۔