مانچسٹر (آئی پی ایس) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل بارش سے متاثر ہوگیا۔
مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے دوسری اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنالیے اور اسے فی الحال 61 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
مارنوس لبوشین 111 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے جبکہ مچل مارش 31 اور کیمرون گرین 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
میچ کے آخری روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہونے کا امکانات بڑھ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔