لاہور (آئی پی ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر آئندہ سال کاؤنٹی چیمپئن شپ بطور لوکل کھلاڑی کھیلیں گے۔
رپورٹس کے مطابق محمد عامر آئندہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے، برطانوی شہری بننے کے بعد دا ہنڈریڈ میں بھی محمد عامر بطور لوکل کھلاڑی کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔