اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا میں تیزبارشوں سے 4 افراد جاں بحق

پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں سے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں تیزبارشوں سے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے7 گھر تباہ ہوئے جبکہ 67 گھروں کو جزوی نقصان ہوا، چترال لوئر میں سیلاب سے 39 اور اپر چترال میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ادھر محکمہ ریلیف کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چترال اپر کے متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے اور لوئر چترال کے حساس علاقوں کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیر لوئر روڈ کو ٹریفک کے لئے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker