اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں

لاہور (آئی پی ایس ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پر ( ن ) لیگ کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ( ایم پی اے ) مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا اور بعدازاں وہ ذاتی سکیورٹی کے حصار میں ائیر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہوئیں۔

مریم نواز عید الاضحیٰ سے قبل دبئی سے لندن کے لئے روانہ ہوئیں تھیں، انہوں نے کچھ دن دبئی میں بھی قیام کیا تھا اور بعدازاں اپنے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ لندن میں عید منائی، لندن قیام کے دوران انہوں نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت بھی کی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کا متوقع شیڈول بھی سامنے آ گیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اگلے چند دنوں میں سعودیہ سے دبئی اور پھر لندن واپس جائیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ قائد ( ن ) لیگ لندن میں 5 سے 6 ہفتے کے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔

لندن پہنچنے کے بعد میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker