فن و فنکار

بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ نے بیٹے کی تصویر شیئر کردی، نام بتا دیا

ممبئی (آئی پی ایس)بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بھارتی ٹیلی ویژن کی مقبول جوڑی شعیب ابراہیم اور دپیکا ککڑ تصویر میں اپنے بیٹے ساتھ انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔

دپیکا ککڑ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے بیٹے کا نام ’روحان ‘ بتایا۔ دپیکا ککڑ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے دعاؤں میں روحان کو یاد رکھا اس کے لیے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں الحمد للہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ تصویر میں بچے کی شکل نمایاں نہیں۔

اداکار شعیب ابراہیم اور دپیکا ککڑ کے ہاں 21 جون کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کا بیٹا قبل از وقت پیدا ہوا تھا جس کی اطلاع شعیب نے سوشل میڈیا کے ذریعے فینز کو دی تھی۔

اداکارہ دپیکا ککڑ نے 2018 میں اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام تبدیل کرکے فائزہ رکھا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker