اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف آج شرقپور کا دورہ کریں گے اور تین اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیرِ اعظم 19 کلومیٹر طویل کالا شاہ کاکو سے لاہور کراچی موٹروے کو منسلک کرنے والے لاہور بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، اس منصوبے سے 27 ہزار کے قریب روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیرِ اعظم لاہور کراچی موٹروے سگیان روڈ اور مین راوی پُل تک کے توسیعی منصوبے کا آغاز کریں گے ، اس منصوبے سے لاہور کی ٹریفک کیلئے آسانی، ایندھن کی بچت اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
وزیر اعظم عبدالحکیم موٹروے پر ایسان (شرقپور) انٹرچینج کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم آج لاہور میں دانش اسکول سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں، ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔