راولپنڈی (آئی پی ایس)قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں متاثرہ بچی کے تایا کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سگے تایا نے قوت گویائی سے محروم 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سفاک درندہ صفت ملزم خالد محمود متاثرہ 10 سالہ بچی کا سگا تایا ہے۔ مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر صادق آباد پولیس نے درج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔