اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قصور: بارش کے پانی میں ساتویں کلاس کا طا لبعلم ڈوب کر جاں بحق

قصور(آئی پی ایس)قصور کے نواحی گاؤں صاحبنی والا میں بارش کے پانی میں ساتویں کلاس کا طالب علم ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق 13 سالہ حسنین گھر سے بارش میں نہانے کے لئے نکلا تو تالاب نما گڑھے میں گر کر ڈوب گیا، بھٹہ خشت کے مالک نے مٹی کی کھدائی کرکے گڑھے کھود رکھے تھے جس میں بارش کا پانی جمع ہوا گیا تھا۔

واقعے سے علاقے میں کہرام مچ گیا ، ، حالات کشیدہ ہونے پر تھانہ کھڈیاں خاص کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

13 سالہ بچے کے ورثاء نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا اور لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے بھٹہ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker