اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر اعظم شہباز شریف نے موسم کی خرابی کے باعث نوشہرہ کا دورہ ملتوی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ نوشہرہ کے دوران رشکئی اکنامک زون فیز ون کا افتتاح کرنا تھا۔
خیال رہے کہ رشکئی اکنامک زون بھی سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔