اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

بجلی ایک ماہ کیلئے 1روپے 90پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (آئی پی ایس)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کیلئےبجلی 1روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ماہ مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

سی پی پی اے نے 2روپے 05 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker