اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نوازشریف نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ ترک کردیا

اسلام آباد،لندن(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ ترک کر دیا۔

نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم 24 جولائی کو دبئی سے لندن پہنچیں گے اوراہم ملاقاتیں کریں گے، نوازشریف عید سے قبل سعودی عرب اور دبئی کے دورے پر گئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اس قسم کی اطلاعات آئی تھی کہ سابق وزیراعظم کی جولائی میں وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق متعدد دفعہ تاریخیں دی جاچکی ہیں تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث وہ وطن واپس نہیں آسکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker