اسلام آباد(آئی پی ایس)وزرات داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزرات داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چاروں صوبوں اور گلگت آزاد کشمیر حکومتوں کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذکردی۔ 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پابندی ہوگی تاہم خواتین، بچے، بزرگ اور صحافی ڈبل سواری پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔
اعلامیے کے مطابق شہر میں یکم محرم سے اسلحہ ساتھ لیکر چلنے پر پابندی ہوگی، بغیر اجازت مجالس، جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔