اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

یاسمین راشد ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور (آئی پی ایس)رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے شیر پاؤ پل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کر دی۔

عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد یاسمین راشد کو 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 11 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 31 کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker