اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے اہم فیصلوں پر ایم کیو ایم سے مشاورت کیلئے کمیٹی بنادی

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت حالیہ مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔

خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال پر مشتعمل وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی جب کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیرِ اقتصادی امور ایاز صادق بھی ملاقات میں شریک تھے، اس دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت حالیہ مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعظم کو کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کی ذاتی نگرانی اور ترجیحی بنیادوں پر کام یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا جب کہ وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مکمل ہونے پر بھی وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وزیراعظم نے تمام اہم فیصلوں پرایم کیو ایم پاکستان سے مشاورت کی یقین دہانی کرائی اور ایم کیو ایم سے مشاورت کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو نگراں حکومت سمیت تمام معاملات پر ایم کیو ایم سے مشاورت کرے گی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وزیراعظم نے بتایاکہ انتخابات پرانی مردم شماری پرکرانےکا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker