لاہور (آئی پی ایس)کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے ژوب حملے میں دہشتگردوں کے امریکی ہتھیار اور سامان کے استعمال کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ۔
باوثوق ذرائع کے مطابق حملے میں دشتگردوں نے افغانستان میں امریکن فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا جس میں 5.56 ایم ایم کیلیبر16 M اسالٹ رائفلیں اور جدید معیار کےہیلمٹ ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارم شامل ہے ، پاکستان کیخلاف استعمال کیا ۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد جو کہ ہلاک ہو چکے ہیں امریکی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔
ذرائع کے مطابق یقیناً یہ وہی اسلحہ و امریکی فوجی یونیفارم ہے جو ٹی ٹی پی کے بزدل اور شر پسند عناصر پاکستان کے خلاف استعمال کرتے آئے ہیں ، بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد امریکی یونیفارم پہن لیں تب بھی بزدلی کی موت ہی مریں گے ۔
دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور پاک دھرتی پر ناپاک قدم رکھنے والے تمام پاکستان دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی ، سکیورٹی فورسز پاکستان میں امن کے دشمنوں کو بے نقاب اور جڑ سے ختم کرنے کے لئےمسلسل سر گرم عمل ہیں۔