اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کتنے فیصد کمی ہوئی؟ جانیے

اسلام آباد (آئی پی ایس)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 24488000 ٹن ریکارڈ کیا گیا، جو مالی سال2022 کے مقابلے میں24 فیصد کم ہے، دوسری جانب لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمد میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر14.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید برآں ملک میں1300 سی سی اور زیادہ پاور کی موٹر کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال2023 میں1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی 44596 یونٹ موٹر کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں57 فیصد کم ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker