اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ترقیاتی فنڈز : 959 ارب میں سے142 ارب 50 کروڑ روپے جاری

اسلام آبا د (آئی پی ایس)مالی سال 24-2023 شروع ہوتے ہی ترقیاتی فنڈز کا اجرا ءشروع ہو گیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق 959 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام سے 142 ارب 50 کروڑ روپے جاری کر د ئیےگئے ہیں، پارلیمنٹیرینز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 61 ارب 26 کروڑ روپے، مقامی ترقیاتی پروگرام کیلئے 131 ارب روپے جاری کئےگئے ہیں، بیرونی ترقیاتی معاونت کی مد میں 11 ارب 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ اگلے 3 ماہ میں مزید 69 ارب 74 کروڑ روپے دستیاب ہوں گے۔

موجودہ مالی سال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 200 ارب روپے اضافی خرچ ہوں گے۔ اس سال مجموعی طور پر 1150 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی پروگرام منظور کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق 20 ارب 26 کروڑ روپے پچھلے سال کے رہتے تھے وہ جاری ہوئے ہیں۔ نئے بجٹ میں سے بھی ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے 41 ارب روپے جاری ہوئے ہیں،کْل61 ارب 26 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker