اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیف سیکرٹری کو دھمکیاں کیس: رانا ثناء انسداد دہشتگردی عدالت طلب

گجرات (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت گجرات نے چیف سیکرٹری کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں وزیر داخلہ راناثنا ء اللہ کو طلب کر لیا۔

عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر رانا ثناء اللہ کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کر لیا، عدالت نے کیس میں رانا ثناء اللہ کے ضمانتی رانا سعید کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق پولیس رانا ثناء اللہ کو ہر صورت طلبی کیلئے پابند کرے، وزیر داخلہ کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کیخلاف کارروئی کی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker