لاہور(آئی پی ایس)چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کیخلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا۔
عدالت نے وفاقی حکومت کی حکم امتناعی واپس لینے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دیئے گئے حکم امتناعی کے خلاف درخواست دائر کی تھی، وفاقی حکومت کی جانب سے اسد باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔