اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بجلی کی قیمت میں کتنےروپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (آئی پی ایس)بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، بجلی کی قیمتوں کے اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔

حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 13 ارب 32 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 125 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔

درخواست کے مطابق 30روپے 45 پیسے فی یونٹ بجلی ڈیزل سے پیدا کی گئی، فرنس آئل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 26 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی اور ایل این جی سے 24 روپے 7 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker