اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ٹریفک کے المناک حادثے میں طارق فضل چودھری کا بیٹا جاں بحق

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما طارق فضل چودھری کا بیٹا دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق سیونتھ ایونیو پر تیز رفتار گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی تھی جس میں طارق فضل چودھری کا بیٹا انزہ طارق زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، پمز ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی نوجوان انزہ طارق ہی چلا رہا تھا۔

دوسری طرف طارق فضل چودھری کے بیٹے کی میت ان کی رہائشگاہ چک شہزاد پہنچا دی گئی ہے، نماز جنازہ شام 4 بجے ن لیگ سیکرٹریٹ پارک روڈ چٹھہ بختاور میں ادا کی جائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker