
سیالکوٹ(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2018 کے تجربے نے معیشت اور روایات کو تباہ کردیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے معیشت کو سہارا دینے کیلئے تمام پارٹیوں کو اکھٹا کیا، معیشت آج بھی کمزور ہے لیکن رکاوٹیں عبور کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ایسے ادارے ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کرگڈٹو سی یو کہتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے پاکستان کیساتھ مخلص نہیں تھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مجھےعدلیہ سےمتعلق بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی 12،12 اکٹھی ضمانتیں ہوتی ہیں میری ایک بھی نہ ہوسکی۔