اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

راولپنڈی :بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر متعدد عمارات اور دکانیں سیل

راولپنڈی(آئی پی ایس) راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر انتظامیہ نے متعدد عمارات اور دکانوں کو سیل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر قندیل فاطمہ کے مطابق چکلالہ اسکیم 3 سے متصل نالہ ڈینگی لاروا سے بھرا پایا گیا ہے، نالے میں بڑی تعداد میں ڈینگی مچھر پائےگئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم نے علاقہ سیل کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر وقار حسن کا کہنا ہےکہ یہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا موسم ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ان کا کہنا ہےکہ اب تک ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 200 سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker